ڈوئن سمتھ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

129

ویسٹ انڈین اوپنر ڈوئن سمتھ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز ڈوئن سمتھ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، 33 سالہ سمتھ نے 2015 ورلڈ کپ میں آخری بار ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی تاہم وہ ٹی 20 سپیشلسٹ کی حیثیت سے دنیا کے مختلف ممالک میں لیگ کرکٹ کھیل رہے ہیں ۔

 حال ہی میں انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 2004 میں ٹیسٹ اور ون ڈے ڈیبیو کیا، 10 ٹیسٹ، 133 ون ڈے اور 33 ٹی 20 میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی۔