زمین کی عمر سے متعلق سائنسدانوں کے نئے انکشافات

334

سائنسی ماہرین نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے چارارب سال پہلے زمین پر زندگی کی موجودگی کے نئے براہ راست شواہد دریافت کئے ہیں۔

تحقیقی جریدے ’نیچر‘ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین کو کینیڈا میں خلیج ہڈسن کے علاقے میں ایک سمندری چٹان سے ایسی مائیکروسکوپک ٹیوبیں اور حیاتیاتی اجزاء ملے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ زمین پر قریب چار ارب سال پہلے بھی زندگی موجود تھی۔

جریدے کے مطابق یہ مائیکروفوسلز بیکٹیریا کی طرح کے مائیکروبز کی ایسی باقیات ہیں، جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ معدنی شکل اختیار کر چکی ہیں اور اس وقت سمندر کی تہہ میں پائی جاتی ہیں۔