اورکزئی ایجنسی:سیکورٹی فورسز کا کومبنگ آپریشن،9 دہشتگرد گرفتار،اسلحہ برآمد

139

فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نے اورکزئی ایجنسی میں کومبنگ آپریشن کر کے9 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتارکرکے مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کر لیا ۔

فرنٹیئر کور حکام کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ اور دہشت گردوں کے زیر استعمال ٹیلی فون ایکسچینج بھی پکڑا گیا ہے۔ گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔