سکھر:چینی انجینئر پر حملہ کرنے والا دہشت گرد گرفتار

165

سکھر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں  چینی انجینئر پر حملہ کرنے والا دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ  اس کے  قبضہ  سے دھما کا خیز مواد اور دیسی ساختہ بم بھی برآمد کیا گیا ہے گرفتار ددہشتگرد نے چینی انجینئرز پر حملے کا اعتراف جرم بھی کر لیا ہے جبکہ متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھر میں سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چینی انجینئر پر حملہ کرنے والے دہشت گرد گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے دھما کا خیز مواد اور دیسی ساختہ بم بھی برآمد کیا گیا ہے ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ددہشتگرد نے چینی انجینئرز پر حملے کا اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔ پولیس کا بھی کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔