اسلام آباد:وزیراعظم آج شام 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے

158

وزیراعظم نواز شریف آج شام سات بجے قوم سے خطاب کریں گے ۔ وزیراعظم اپنے خطاب میں  انکوائری کمیشن کی رپورٹ ، آپریشن ضرب عضب ، سیلاب اور کراچی آپریشن پر قوم کو اعتماد میں لیں گے ۔

وزیراعظم محمد نوازشریف آج شام سات بجے قوم سے خطاب کریں گے ۔ اس حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت وزیراعظم ہاؤس میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں انکوائری کمیشن کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار ، وزیرداخلہ چوہدری نثار علی ، عرفان صدیقی ، پرویز رشید ، طلال چوہدری ، انوشہ رحمان ، بیرسٹرظفراللہ ، اٹارنی جنرل سلیمان اسلم اور اشتراوصاف نے شرکت کی ۔ قانونی ٹیم نے انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر وزیراعظم کو بریفنگ دی ۔

وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم آج شام سات بجے قوم سے خطاب کریں گے ۔