جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ دل سے قبول کرتا ہوں ، عمران خان

198

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ قبول کر لیا ۔ کہتے ہیں انکوائری کمیشن کا فیصلہ دل سے قبول کرتے ہیں ۔ تاہم انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو پڑھ کر کل اپنا موقف بیان کروں گا ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف خوش قسمت ہیں جنہوں نے رپورٹ دیکھ لی میں نے نہیں دیکھی ۔ ان کا کہناہے کہ میں پہلے دن سے کہہ رہا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ آئے گا قبول کریں گے ۔ تاہم انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو پڑھ کر کل اپنا موقف بیان کروں گا ۔

عمران خان کا کہنا تھا تحریک انصاف نے 21 پارٹیوں کا کیس اکیلے لڑا کیونکہ تمام پارٹیوں نے کہا تھا کہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کو چاہئے تھا کہ وہ رپورٹ دونوں پارٹیوں کو دیتی کیونکہ معاملہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان تھا ۔

دھرنا ختم کرنے کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا سانحہ پشاور کے بعد دھرنا ختم کر ملکر کام کیا ۔