مصر کا شامی فوج کی حمایت کا اعلان

131

مصر کے صدر نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شامی فوج کی حمایت کرتا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق قاہرہ میں جرمن چانسلر انجلا مرکل سے بات چیت کرتے ہوئے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے بحران شام کے سیاسی حل، اس ملک کی تعمیر نو اور ارضی سالمیت کی حمایت کیے جانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ قاہرہ حکومت، انتہا پسندی کے خاتمے کی غرض سے شامی فوج کے آپریشن اور تمام علاقوں کی واپسی کی حمایت کرتی ہے۔

مصر کے صدر نے خطے میں دہشت گردی کی حمایت کرنے والوں کے خلاف ٹھوس اور شفاف موقف اختیار کیے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شامی عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہرگز نہیں چھوڑا جانا چاہیے۔