کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش

343

 کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ بارش کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

 کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش شروع ہوگئی ہے ۔ شہر قائد میں بارش کے شروع ہوتے ہی بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے جبکہ بارش کے باعث سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے۔

واضح رہے محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ہی کراچی میں شدید بارشوں کی پیشنگوئی کی تھی جبکہ شہری انتظامیہ کی جانب سے ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کے لئے انتظامات کیے گئے ہی۔