افغانستان، فورسز کا داعش کے 23جنگجووں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

228

افغانستان کی سیکیورٹی فورسز نے جنوبی صوبہ زابل اورننگرہار میں داعش کے 23جنگجووں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے، قندہار میں نامعلوم افراد کے حملے میں افغان رکن پارلیمان زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ زابل اورننگرہار میں سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں شدت پسند تنظیم داعش کے 23ارکان کو ہلاک کردیا ہے۔ان میں سے 17جنگجوزابل کے ضلع ارغنداب میں ہلاک ہوئے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

قندہار میں نامعلوم افراد کے حملے میں افغان رکن پارلیمان زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق گزشتہ روز 10ویں پولیس ڈسٹرکٹ میں نامعلوم افراد نے رکن پارلیمان میر ولی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔میر ولی ہلمند سے پارلیمان کے رکن ہیں۔ابھی تک کسی تنظیم یا گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔