کے پی حکومت  کا پی ایس ایل کے فائنل کے بائیکاٹ کا اعلان

181

صوبائی حکومت نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل سے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تلواروں اور بندوقوں کے سائے میں ہونے والے میچ میں وزیر اعلیٰ صوبہ خیبرپختونخوا شرکت نہیں کریں گے ۔

مانسہرہ پریس کلب مانسہرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران صحافی کے جانب سے پوچھے گئے سوال پر وزیر اعلیٰ خیبر پختون نخوا پرویز خٹک کے مشیر اور وزیر ہائر ایجوکیشن مشتاق احمد غنی نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں دعوت کے باوجود بھی شرکت نہیں کریں گے۔ کیونکہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل بندوقوں اور تلواروں کے سائے میں منعقد ہو رہا ہے اور اس میں تفریح کے مواقعوں سے زیادہ دہشت گردی کے بادل منڈلا رہے ہیں اور اس میں عوام تفریح سے محظوظ ہونے کے بجائے دہشت گردی کے خوف میں مبتلا رہیں گے۔ بندوقوں اور تلواروں کے سائے میں فائنل کے انعقاد کا عراق میں فائنل کروانے کے مترادف ہے۔