بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں جھڑپ کے دوران دو سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ کے بیجا پور ضلع میں کل پولیس اور نکسل باغیوں کے درمیان ہوئی ، جھڑپ میں دو سکیورٹی اہلکار ہیمنت کمار اور دبارام ہلاک ہو گئے جبکہ دو اہلکار موڑارام ڑتی اور سہ دیو راجواڑے شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مرتور تھانے سے پولیس کی مشترکہ فورس سڑک تعمیر میں شامل کارکنوں کی حفاظت کے لئے روانہ ہوئی توگرام چیرلی کے قریب جنگل میں گھات لگائے نکسلیوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ اس علاقے میں ہندوستان کی سکیورٹی فورسز اور نکسلیوں کے مابین اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔