انکوائری کمیشن کی رپورٹ نے ن لیگ کے موقف کی توثیق کردی، وزیراعظم

220

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیشن نے 2013ء کے عام انتخابات کو مجموعی طور پر منصفانہ اور قانون کے مطابق قرار دیا ہے۔ انکوائری کمیشن کو دھاندلی الزامات سے متعلق تین سوالات کا ٹاس دیا گیا تھا۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشت گردی ختم کرکے امن قائم کریں گے۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں دھاندلی سے متعلق کسی بھی قسم کے شواہد نہیں ملے اور مجموعی طور پر 2013ء کے الیکشن شفاف، قانون کے مطابق اور منظم دھاندلی سے پاک تھے۔

 وزیر اعظم کاکہنا تھا انکوائری کمیشن کی رپورٹ نے ن لیگ کی مؤقف کی توثیق کردی ہے۔ جوڈیشل کمیشن نے الزامات لگانے والوں کو شواہد اور گواہ پیش کرنےکا موقع دیا تاہم انکوائری کمیشن کو گواہوں پر جرح کرنے پر منظم دھاندلی کے شواہد نہیں  ملے۔

معیشت کے حوالے سے گفتگوں کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج کے پاکستان میں دوسال پہلے والے پاکستان میں معیشت کی صورتحال بہت بہتر ہے آج سے تین سال بعد پاکستان مزید روشن اور ترقی یافتہ ہوگا ۔ انکا کہنا تھا کہ بے فضول تماشوں اور دھرنوں کا وقت نہیں ہے۔ پاکستان میں ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے۔

سیلاب کی صورتحال پر گفتگوں کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کاکہنا تھا کہ پاک فوج اور صوبائی حکومتیں شانہ بشانہ کام کررہے ہیں۔

 آپریشن ضرب عضب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ انکا کہنا تھا کہ ضرب عضب کی کامیابی کے عزم سے سرشار ہیں  ہم تیزی سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ہم پورےملک کودہشتگردی سےنجات دلانےکےلیے پرعزم ہیں۔