اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر مستحکم

137

ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر مستحکم رہی جبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم اسی مدت میں اوپن مارکیٹ پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روزمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالرکی قیمت خرید107روپے اورقیمت فروخت 107.20 روپے پر برقرار رہی جبکہ یورو اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں بالترتیب 75،75 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 112.50 روپے سے بڑھ کر 113.25 روپے اور قیمت فروخت 114 روپے سے بڑھ کر 114.75 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید 130.50 روپے سے بڑھ کر 131.25 روپے اور قیمت فروخت 132 روپے سے بڑھ کر 132.75 روپے پر جا پہنچی۔ فاریکس ایسوسی ایشن کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر میں 25 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں 1.25 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔