پی ایس ایل فائنل کے کامیاب اور محفوظ انعقاد کیلیے دعاگو ہوں،عمران خان

219

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل پر مدعو کرنے پر چیئرمین پی سی بی کا مشکور ہوں تاہم میچ دیکھنے کےلئے لاہور نہیں آسکتا ۔ پی ایس ایل فائنل کے لئے دعاگو ہوں ۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے پی ایس ایل فائنل کے لئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو دعوت نامہ بھیج دیا ۔ پی ایس ایل فائنل کا دعوت موصول ہونے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل پر مدعو کرنے پر چیئرمین پی سی بی کا مشکور ہوں تاہم میچ دیکھنے کےلئے لاہور نہیں آسکتا ۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے کامیاب اور محفوظ انعقاد کیلیے دعاگو ہوں، نیک تمنائیں کھلاڑیوں کیساتھ ہیں، امید کرتا ہوں قوم اور کرکٹ شائقین کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔