عمران کو ایک دفعہ نہیں چار پروگراموں میں دعوت نامہ دیا،نجم سیٹھی

180

چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی  نے کہا ہے کہ اتوار کو  ہمیں متحد ہونے کا ثبوت دنیا ہوگا، عمران کو ایک دفعہ نہیں چار پروگراموں میں دعوت نامہ دیا۔

چیئرمین پی ایس ایل  نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عمران خان کو ایک دفعہ نہیں چار پروگراموں میں دعوت نامہ دیا۔ نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ عمران آئیں ان کی گاڑی کا دروازہ کھولنے کے لئے تیار ہوں، ریڈ کارپٹ استقبال ہو گا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اختتامی تقریب کے دوران مصباح الحق کو آئی سی سی کی ٹرافی دیں گے۔ سٹیڈیم میں لگنے والے ممکنہ نعروں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عوام کو نعروں سے میں تو نہیں روک سکتا، عوام میچ دیکھیں گے، زیادہ نعرے نہیں لگائیں گے البتہ اگر میڈیا اجازت دے تو نعرے لگانے والوں کو بلیک آوٹ کر دیں گے۔