امریکی صدر باراک اوباما کی دادی سارہ عمر نے اپنے بیٹے سعید اور پوتے موسیٰ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کی دادی نے اپنے بیٹے اور پوتے کے ہمراہ سعودی عرب میں منعقدہ ایک نمائش میں شرکت کی جس میں نبی ﷺ کی ذات اقدس سے منسوب متبرکات پیش کی گئی تھیں۔نمائش میں شرکت کے بعد سارہ نے اہل خانہ کے ساتھ عمرہ ادا کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جدید دور میں نبی ﷺکی ذات اقدس سے متعلق مستند دستاویزات کے ذریعے اسلام کی ترویج ایک اچھا اقدام ہے جوفروغ دین کے لیے موثرثابت ہوگا۔
سارہ عمر کا کہنا تھا کہ ہر مسلمان کو کم از کم ایک بار اپنی زندگی میں عمرہ کی سعادت ضرور حاصل کرنی چاہیے۔