مصری پولیس نے چار مشتبہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
ملکی وزارت داخلہ کے مطابق ہلاک ہونے والے مشتبہ افراد قاہرہ کے قریب کسی بڑے دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔ ان کے بقول یہ افراد الگیزہ نامی صوبے میں ایک مکان میں موجود تھے اور جیسے ہی انہیں پولیس کے چھاپے کی بھنک پڑنے پر فائرنگ شروع کر دی۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ان افراد کا کس دہشت گرد گروپ سے تعلق ہے۔ سن 2013 میں معزول صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد سے مصر میں شدت پسندی میں اضافہ ہوا ہے۔