کراچی:کورنگی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 4 ٹارگٹ کلرز گرفتار

184

کراچی میں کورنگی کے علاقے میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے چار ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا ۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چار ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا ہے ۔ انچارج سی ٹی ڈی عثمان باجوہ کا کہنا تھا گرفتار کیئے جانے والے ٹارگٹ کلرز کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے ۔  عثمان باجوہ کے مطابق گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ ملزمان ٹارگٹ کلنگ کی 21 سے زیادہ وارداتوں میں مطلوب تھے ۔ مزید تفتیش کے لئے سی ٹی ڈی پولیس نے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔