لاہور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے جبکہ نولکھا اور اسلام پورہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 50 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
لاہور کے علاقے راجہ جنگ میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی جس سے دو اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق واردات کے بعد ڈاکوؤں فائرنگ کرتے فرار ہو گئے ۔
دوسری جانب سی آئی اے پولیس نے نولکھا اور اسلام پورہ میں سرچ آپریشن کے دوران 50 زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے زیرحراست افراد کرائے دار ہیں اور ان کے پاس اپنی شناخت کے مکمل کاغذات نہیں ہیں ۔