عازمین حج کا پہلا قافلہ 31 جولائی کو سعودیہ پہنچے گا ، سعودی  وزارت حج

207

سعودی عرب میں عازمین حج کا پہلا قافلہ 31 جولائی کو پہنچے گا ۔ گزشتہ سال نومبر سے 19 جولائی تک عمرہ سیزن میں تقریباً 60 لاکھ کے قریب افراد دنیا بھر سے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

 ذرائع ابلاغ نے سعودی وزارت حج کے ترجمان حاتم بن حسن کے حوالہ سے بتایا ہے کہ 53 لاکھ 84 ہزار 943 عازمین عمرہ ادا کر کے اپنے گھروں کو واپس چلے گئے ہیں جبکہ 3 لاکھ 31 ہزار افراد ابھی بھی موجود ہیں جنہیں رواں سال حج سیزن سے قبل واپس اپنے ممالک بھیج دیا جائے گا۔

 حاتم بن حسن کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال حج منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ خدا کے گھر آنے والوں کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے ۔