چین میں لائسنس یافتہ ڈرائیورز کی تعداد 31 کروڑ 20 لاکھ

190

  چین کی وزارت پبلک سیکورٹی کے اعدادوشمار کے مطابق رواں برس جون تک چین میں لائسنس یافتہ ڈرائیورز کی تعداد 31 کروڑ 20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

 ذرائع ابلاغ نے چینی وزارت پبلک سیکورٹی کی رپورٹ کے حوالہ سے بتایا ہے کہ چین میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران گاڑیوں کی شرح میں 7۔56 فیصد جبکہ لائسنس یافتہ ڈرائیورز کی تعداد میں 9.79 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی گاڑیوں کی تعداد ٹریفک کے مسائل میں اضافہ کر رہی ہے اور آئندہ آنے والوں دنوں میں اس سے بہت سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔