پاکستان کرکٹ بورڈ نےانگلینڈ کےخلاف سیریز کےشیڈول کا اعلان کر دیا

267

 پاکستان کر کٹ بورڈ نےانگلینڈ کےخلاف سیریز کےشیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز کا آغاز 13 سے ابوظہبی میں ہوگا۔

 پی سی بی کے مطابق  پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں اکتوبر کے مہینے میں آمنے سامنے ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ، 4 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گی جبکہ ایونٹ کے تمام میچز یو اے ای کے میدانوں میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ 13 اکتوبر سے شروع ہوکر 1 دسمبر تک جاری رہے گا۔

 انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم قومی کرکٹ ٹیم سے سیریز کھیلنے کے لئے 30 ستمبر کو متحدہ عرب امارات پہنچیں گی۔

 واضح رہے رواں دنوں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کھیلی جا رہی ہے جس میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 ایک روزہ میچز کی سیریز میں 4-1 سے برتری حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرلی ہے۔