لاہور، قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فائنل کی تیاریاں مکمل

125

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ سیزن ٹو کے فائنل کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ گراونڈ کے دروازے شام5 بجکر 45 منٹ پربند کر دیے جائیں گے۔

پاکستان سپرلیگ سیزن ٹو کا فائنل میچ آج پشاور زلمی اور کوئٹہ زلمی کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ کرکٹرز کی سیکیورٹی کے لئے انتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ میچ دیکھنے کےلئے آنے والے شائقین کرکٹ کو بھی شناخت کے بعد میدان میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کے دروازے شام5:45 پربند کر دیے جائیں۔

Gaddafi-Stadiumترجمان حکومت پنجاب کا کہنا ہےکہ شائقین کرکٹ کو قذافی اسٹیڈیم میں خوش آمدید کہتےہیں، انہوں نے بتایا کہ میچ کےلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 22 نئے واٹرکولر نصب کردیے گئے ہیں پرانے واٹر کولرز کی جگہ نئے کولر رکھے گئے ہیں، اسٹیڈیم کے ہرانکلوژر میں فرسٹ ایڈ سروس کا بندوبست کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسٹیڈیم میں 2 موبائل ہیلتھ یونٹس، ایف سی کالج ، پی سی ایس آئی آر اور برکت مارکیٹ میں عارضی بیت الخلا قائم کیے گئے ہیں جب کہ پارکنگ ایریاز میں لائٹس اور نئے اسپیکر بھی لگا دیے گئےہیں۔