جیکب آباد میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کےمطابق جیکب آباد میں چانڈیوبرادری کے دو گروپوں میں قرضےکےتنازع پر جھگڑا ہوگیا اور دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص اپنی جان گنوا بیٹھا جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس نے موقعے پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا جب کہ زخمی ہونےوالےفرد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، مقامی ذرائع کا کہنا ہے متاثرہ افراد کی شناخت پولیس نے ظاہر نہیں کی ہے۔