پی ایس ایل فائنل، ریفری اور ایمپائرز کے ناموں کا اعلان

155

پی ایس ایل کے فائنل کیلئے ریفری اور ایمپائرز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ نے کوئیٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے مابین آج اتوار کی شام قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل میچ کے لئے ریفری اور ایمپائرز کے ناموں کا اعلان کردیا ۔

فائنل میں روشن ماہنامہ ریفری کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ رینمور مارٹن اور شوزیب رضا فیلڈ ایمپائرز ہوں گے ۔احسن رضا ٹی وی ایمپائر کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ احمد شہاب چوتھے ایمپائر ہوں گے ۔