مصروفیت کی وجہ سے پی ایس ایل فائنل میں شرکت نہیں کروںگا،جاوید میانداد

219

سابق مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹر جاوید میانداد کا کہنا ہےکہ مصروفیت کی وجہ سے پی ایس ایل فائنل میں شرکت نہیں کروںگا۔

سابق مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ انہیں پی ایس ایل کے فائنل میں شرکت کے لئے پی سی بی کا دعوت نامہ موصول ہوگیا تھا لیکن ذاتی مصروفیت کی وجہ سے انہوں نے فائنل میں شرکت سے شکریہ کے ساتھ معذوری کا اظہار کردیا تھا ۔

جاوید میانداد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کے خدشہ کی وجہ سے پی ایس ایل کے فائنل کے ملک میں انعقاد پر اعتراض تھا لیکن فائنل کے انعقاد پر تمام کھلاڑیوں ،ٹیموں اور شائقین کے لے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا ،میرے لئے میرا ملک اور عوام ہر چیز سے بڑھ کر ہیں۔

جاوید میانداد نے کہاکہ کرکٹ پرامن ماحول میں ہوتی ہے ،ہمیں کسی غیر ملکی کھلاڑی کے پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ملک میں ایسی فضا پیدا کی جائے کہ کھلاڑی خود بخود پاکستان آئیں ،پاکستان کو اللہ تعالی نے بہت سی نعمتیں دے رکھی ہیں ،پاکستان سوئٹزر لینڈ سے زیادہ خوبصورت ہے اور یہاں حالات اچھے ہوں گے تو ساری دنیا یہاں خود بخود آئے گی ۔