صومالیہ میں 48 گھنٹوں میں 110 افراد ہلاک

226

صومالیہ میں خشک سالی کے سبب گزشتہ 48 گھنٹوں میں 110 افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق مشرقی افریقی ملک صومالیہ اس وقت شدید خشک سالی کی زد میں ہے اور گزشتہ دو دنوں کے دوران اس کی زد میں آکر تقریباً 110 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق جنوبی صومالیہ میں خشک سالی کا بحران اپنے عروج پر ہے۔اس علاقے کی آبادی خشک سالی کی شدید زد میں ہے۔

صومالیہ کے وزیر اعظم حسن علی کا کہنا ہے کہ خشک سالی سے وجہ سے ملک میں لوگوں کی اموات ہو رہی ہیں ۔ ابدی نیند سو جانے والے افراد میں زیادہ تر عورتوں اور بچوں کی ہے۔ لوگوں کو معلوم ہے کہ میسر پانی پینے کے لائق نہیں لیکن وہ مجبوری میں خراب پانی استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اموات ہورہی ہیں۔