انسداد دہشت گردی کے سدباب کے سلسلہ میں پولیس اسٹیشن تھوتھال کے ایریا میں پولیس اور حساس اداروں نے گرینڈ اپریشن کرتے ہوئے 43 افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد میں 6 افغان باشندے بھی شامل ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی رات دس بجے سے اتوار کی صبح اڑھائی بجے تک حساس اداروں اور پولیس نے تھانہ تھوتھال کی حدود میں گرینڈ اپریشن کر کے 43غیر قانونی افرا دکو گرفتار کر لیا ہے ۔
آپریشن کے دوران 6 ایسے افغان بچے جو غیر قانونی طور پر افغان سرحد عبور کر کے پاکستان میں داخل ہوئے اور میرپور آگے تھے کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔حساس اداروں اور پولیس کے آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والوں سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔
انتظامیہ ،پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے عوام الناس سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی علاقہ میں کسی بھی جگہ مشکوک اور غیر قانونی آباد رہنے والوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف فوری کاروائی کی جاسکے ۔
پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ غیر قانونی آباد افغان باشندوں سمیت سنگین جرائم اور دہشت گردی سے منسلک تعلق رکھنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔