پی ایس ایل فائنل کیلئے آنے والے غیرملکی مہمانوں کو خوش آمدید،میجرجنرل آصف غفور

211

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے لئے آنے والے غیرملکی کھلاڑیوں اور مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں،کھیلوں سے امن کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا اپنے ٹویٹ پیغام میں کہنا تھا کہ وہ پی ایس ایل فائنل کے لئے آنے والے غیرملکی کھلاڑیوں اور مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فائنل میچ کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ کھیلوں سے امن کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔