قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں شریک غیر ملکی کھلاڑی خصوصی داد کے مستحق ہیں ، غیر ملکی کھلاڑی پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے جذبے میں شریک ہیں ۔
اتوار کو اپنے ایک بیان میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل میں تمام ٹیموں کا ہمت اور لگن کا مظاہر قابل تحسین ہے ، کھلاڑیوں نے شاندار کھیل سے عوام کے دل بھی جیتے ، کھلاڑیوں نے دنیا کو امن اور محبت کا پیغام بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں شریک غیر ملکی کھلاڑی خصوصی داد کے مستحق ہیں ، غیر ملکی کھلاڑی پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے جذبے سے شریک ہیں ۔