پی ایس ایل فائنل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

183

پاکستان سپر لیگ سیکنڈ ایڈیشن کا تاج کس کے سر پر سجے گا میدان سج گیا ہے ۔ پاکستان سپر لیگ فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ فائنل میں زیادہ پریشر نہیں لیں گے جبکہ پشاور زلمی کے لیڈر ڈیرن سیمی کا کہنا ہے اسٹیڈیم کا ماحول بہت اچھا ہے تاہم شاہد خان آفریدی کی کمی محسوس ہو گی ۔

پاکستان سپر لیگ سیکنڈ ایڈیشن کا فائنل لاہور میں ہورہا ہے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کے پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

پشاور زلمی میں پاکستانی سپر اسٹار بلے باز شاہد خان آفریدی جوکہ زخمی ہو گئے تھے ان کی جگہ پر افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

ٹاس کے موقعے پر بات چیت کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اس سال بھی اچھا کھیل کر فائنل جیتنے کی کوشش کریں گے ۔ ہماری ٹیم میدان میں لڑتی ہوئی نظر آئے گی ۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ فائنل کا زیادہ پریشر نہیں لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کریں کے کہ پشاور زلمی کو کم سے کم رنز پر آؤٹ کرنے کی۔

اسی موقعے پر بات چیت کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ اچھی وکٹ دکھائی دے رہی ہے ، اسٹیڈیم کا ماحول بڑا پرجوش ہے ، اپنے 4 غیر ملکی کھلاڑیوں کو مس کریں گے۔ ڈیرن سیمی کا مزید کہنا تھا کہ شاہد خان آفریدی کی کمی محسوس ہو گی ، شاہد آفریدی سے وعدہ کیا تھا کہ فائنل میں گیا تو لاہور ضرور جاؤں گا ۔