پی ایس ایل فائنل کے انعقاد سے ہم مزید مضبوط ہوئے ہیں،وزیراعظم

178

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے انعقاد سے ہم مزید مضبوط اور متحد ہوئے ہیں ، ہم نے دنیا پر ثابت کر دیا کہ تنہائی کے دن ختم ہو گئے ہیں ، کرکٹ کا کھیل ہمارے دلوں کے بہت قریب ہے ، خوشی ہے کہ بہت سارے اقدامات سے عوام کو پسندیدہ کھیل دیکھنے کو موقع ملا ، پی ایس ایل فا ئنل مستقبل کے لئے نیک شگون ہے ۔

اتوار کو پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ تمام رکاوٹوں اور ہر قسم کے خوف کے باوجود ہم آگے بڑھے ہیں ۔ گزشتہ چار سال میں مضبوط ، محفوظ اور مستحکم ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے انعقاد سے ہم مزید مضبوط اور متحد ہوئے ہیں ، ہم نے دنیا پر ثابت کر دیا کہ تنہائی کے دن ختم ہو گئے ہیں ، کرکٹ کا کھیل ہمارے دلوں کے بہت قریب ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کا اپنے پیغام مزید کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ بہت سارے اقدامات سے عوام کو پسندیدہ کھیل دیکھنے کو موقع ملا ، پی ایس ایل فا ئنل مستقبل کے لئے نیک شگون ہے۔ہم نے عوامی توقعات کے مطابق سازگار ماحول فراہم کیا ۔ پی ایس ایل فائنل کھیل کے میدان میں پاکستان کی واپسی کی جانب پہلا قدم ہے ۔