سعودی عرب میں تیل سے ہٹ کر نجی شعبے کی شرح نمومیں اضافہ

112

ماہرین تجارت نے کہا ہے کہ فروری کے دوران سعودی عرب میں تیل سے ہٹ کر نجی شعبے کی شرح نمو 18 ماہ کی بلند ترین سطح پر رہی۔

متحدہ عرب امارات کے ادارے این بی ڈی کی سربراہ خدیجہ حق کی جانب سے جاری سروے رپورٹ کے مطابق فروری کے دوران سعودی عرب کا پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 57 پوائنٹس رہا جو جنوری میں 56.7 پوائنٹس رہا تھا۔انھوں نے کہا کہ مہینے کے دوران مصنوعات کی طلب اور خدمات کے شعبے میں اضافہ ہوا تاہم ملازمتوں کے مواقع کی شرح سست رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے اور 17.5 ارب ڈالر کے بانڈز کے اجراء کے بعد حکومت کی جانب سے واجبات کی ادائیگیوں سے نجی شعبے کی قوت خرید میں اضافہ اور بینکوں پر مالیاتی دباؤ کم ہوا اس سے ان کی سرمایہ کاری اور اخراجات کی صلاحیت بڑھنے سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ فروری کے دوران پیداواری سرگرمیاں کچھ کم ہوکر 63.8 پوائنٹ رہیں جو جنوری میں 64.3 پوائنٹ پر تھیں تاہم خریداری آرڈرز کی شرح جنوری کی 60.7 پوائنٹ سے بڑھ کر فروری میں 62.8 پوائنٹ پر رہی۔