سٹیون فن کی وکٹوں کی سنچری مکمل

109

سٹیون فن نے ون ڈے کیریئر میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے میڈیم پیسر سٹیون فن نے ون ڈے میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی، انہوں نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیزکے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں حاصل کیا۔

اس طرح وہ انگلینڈ کی جانب سے ایک روزہ فارمیٹ میں سو وکٹیں لینے والے دسویں کھلاڑی بن گئے ہیں، 27 سالہ فن اب تک 67 ون ڈے میچوں میں 100 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، ان کی اننگز میں بہترین باؤلنگ 33 رنز کے عوض 5 وکٹیں ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے ون ڈے میں جیمز اینڈرسن 269 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔