جو روٹ نے ایلسٹر کک کا ریکارڈ توڑ دیا

118

جو روٹ نے ون ڈے میں رنزوں کے اعتبار سے سابق کپتان ایلسٹر کک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

مایہ ناز انگلش بلے باز جو روٹ نے سابق کپتان ایلسٹر کک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انگلینڈ کی جانب سے ون ڈے میں زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں 13 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

جو روٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 90 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، وہ اب تک 82 میچوں میں 47 کی اوسط سے 3243 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 8 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے ون ڈے میں این بیل 5416 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔