مثبت پالیسیوں کی بدولت اہم اقتصادی کامیابیاں ملیں، نوازشریف

166

وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ مثبت معاشی پالیسیوں کی بدولت اہم اقتصادی کامیابیاں ملیں عالمی ادارے ہماری کامیابیوں کے متعرف ہیں حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کررہی ہے ۔ کویتی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں ۔

ان خیالات کا اظہار کویت چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے ان سے کویت میں ملاقات کی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں توانائی بحران پر بہت حدتک قابو پالیا ہے ۔ صنعتی شعبے کیلئے بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنارہے ہیں 2018تک لوڈ شیڈنگ پر مکمل قابو پالیں گے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ پورے پاکستان میں بنیادی ڈھانچے اور سڑکوں کا جالا بچھایا جارہا ہے ۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان یں ساز گار ماحول ہے ۔ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل سہولتیں فراہم کررہی ہے ۔ سرمایہ کار ان سہولیات سے فائدہ اٹھائیں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے خطے میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ اقتصادی راہداری سے منسلک ہونے کیلئے خطے کے ملکوں کو خوش آمدید کہیں گے ۔ کویت کی تاجر برادری پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں ۔ ملاقات میں وزیرپیٹرولیم شاہد خاقان عباسی ،طارق فاطمی اور مفتاح اسماعیل شریک تھے۔