مہمند ایجنسی میں گذشتہ رات دہشتگردوں اور پاک فوج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کیطرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق مہمند ایجنسی میں سرحد پار حملے پر پاک فوج نے موثر جواب دیا ۔ پاک فوج کی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے کارروائی میں 6 اہم دہشت گردوں کے مارے جانے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں 6 اہم دہشت گردوں کے مارے جانے کی مصدقہ اطلاعات ہیں مارے گئے اہم دہشت گردوں میں کچے باجوڑی ، زار محمد عرف مدنی ، حذیفہ ، لخکڑی ، سنگارے اور سنگین شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کسی بھی دہشت گرد کو نہیں چھوڑے گی۔