حافذ نعیم الرحمان کا دیوا اکیڈمی کے طالب علموں سے خطاب

249

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ قوت سماعت اور گویائی سے محروم طالب علموں کی ایشیاء کپ ٹورنامنٹ میں شرکت پاکستان کے لیے اعزاز ہے ۔ حکومت اور پی سی بی کو چاہیئے کہ وہ ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے دیوا اکیڈمی کے قوت گویائی اور قوت سما عت سے محروم طالب علموں سے ملاقات کی اور دیوا اکیڈمی کے منتظمین اور مترجم نے حافظ نعیم الرحمان کو ان کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر سکریٹری ضلع شرقی نعیم اختر اوردیگر بھی موجود تھے ۔

دیوا اکیڈمی کے طالب علموں نے حافظ نعیم الرحمان کو بتایا کہ بنگلہ دیش میں قوت سماعت اور گویائی سے محروم افراد کا ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا جارہاہے جس میں دیوا اکیڈمی سے چار اور پورے پاکستان سے 16افراد پر مشتمل ٹیم کو بنگلہ دیش میں منعقد ٹورنامنٹ میں جانا ہے لیکن حکومت اور پی سی بی کسی حوالے سے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کررہے جس کے باعث ہمیں شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ان کے مسائل کے حل کے سلسلے میں مکمل تعاون کا یقین دلایااورکہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ سے محروموں اورمظلوموں کی مدد کی ہے اور ان کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے اور ان شاء اللہ ایشیاء کپ ٹورنامنٹ کے حوالے سے وفاقی وزیر کھیل اور دیگر ذمہ داران سے بات کریں گے اور کراچی کے صنعتکاروں سے بھی بات کریں گے کے وہ اس سلسلے میں آپ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں۔

انہوں نے کہاکہ ایشیاء کپ میں قوت گویائی وسماعت سے محروم افراد کی شرکت پاکستان کے لیے باعث فخر ہے ۔حکومت اور وفاقی وزارت کھیل کو چاہیئے کہ ان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ لوگوں کو عام افراد سے زیادہ صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کی وجہ سے آپ لوگوں نے کبھی محرومیوں کو رکاوٹ نہیں سمجھا ،تعلیم حاصل کی اور الحمد للہ آج ایک عام شہری کی طرح زندگی بسر کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آپ کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کرے گی اور ہمیں جب بھی موقع ملے گا پارلیمنٹ کے ذریعے آپ کے مسائل حل کرائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت کو جب بھی اس شہر کی خدمت کا موقع ملا جماعت اسلامی نے اس شہر کی خدمت کی ۔جماعت اسلامی کے مخالف بھی یہ کہتے ہیں کہ سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے شہر کی مثالی خدمت کی ہے ۔ یہ جماعت اسلامی کے لیے بڑا اعزاز ہے ۔اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسی قیادت کو منتخب کیا جائے جو واقعی شہر کی خدمت کرنا جانتی ہو اس شہر کے مسائل کو سمجھتی ہو اور حل کرنے کا جذبہ رکھتی ہو۔