تمام تاجر تنظیموں کی جانب سے یکم اگست سے نئے ٹیکس سسٹم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین انجمن تاجران پاکستان خواجہ شفیق کی زیر صدارت صوبائی دارا لحکومت لاہور میں تاجر تنظیموں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام تاجر برادری کی جانب سے نئے ٹیکس سسٹم ورہولڈنگ ٹیکس کے خلاف بھر پور احتجاج کیا گیا جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم اگست سے ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتالیں کی جائیں گی۔
چیئرمین انجمن تاجران پاکستان خواجہ شفیق کا کہنا تھا کہ حکومت ود ہولڈنگ ٹیکس کا فیصلہ واپس لے تاہم حکومت کی جانب سے فیصلہ واپس نا لینے کی صورت میں ملک بھر میں 1 اگست سے شروع ہونے والے احتجاج میں شدت آئی گی۔