شمالی کوریا نے ملائیشین شہریوں کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی۔ کورین حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندی ملائیشیامیں موجوداپنےشہریوں اور سفارتکاروں کی حفاظت کیلیے لگائی گئی ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ملائیشیامیں موجوداپنےشہریوں اور سفارتکاروں کی حفاظت کیلیے اپنے ملک میں موجود ملائیشیا کے لوگوں کو کوریا میں محصور کردیا اور ان کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ ملائیشیا میں ان کے سفارتکار اور شہریوں کی حفاظت کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے اور اس حوالے سے شمالی کورین وزارت خارجہ نے پیانگ یانگ میں ملائیشین سفارتخانے کو مطلع کردیا ہے۔
واضح رہے 4 مارچ کو ملائیشیا نے شمالی کورین رہنما کے سوتیلے بھائی کم جانگ نیم کے قتل کے معاملے پر پیدا ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر شمالی کوریا کے سفیر کی ملک بدری کے احکامات جاری کردیے تھے ۔ سفیر کینگ چول کو ‘ناپسندیدہ شخص’ قرار دیتے ہوئے 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔
یاد رہے کہ ملائشیا کی حکومت نے شمالی کوریا کے سفیر کو ملک بدر کرنے سے قبل کوریا میں تعینات اپنے سفیر کو بھی وطن واپس بلا لیا تھا۔