عراقی فورسز نے موصل میں سرکاری عمارتوں پر سے داعش کا قبضہ ختم کردیا۔ فورز سز اور شدت پسندو ں کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے دوران داعش کے 10 جنگجو مارے گئے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق عراقی فورسزنے لڑائی کے بعد نینویٰ میں گورنرہاؤس سمیت دیگرسرکاری عمارتوں پرکنٹرول حاصل کرلیا ہے۔عراقی حکام کا کہنا ہے کہ فورسز کے آپریشن کے دوران داعش کے دس جنگجو ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے گزشتہ دنوں موصل سے آنے والی خبروں میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ موصل کی مشرقی ساحلی پٹی میں غروب آفتاب کے بعد بجلی بند کر کے مکمل طور پر اندھیرا کیا جاتا ہے اور تاریکی میں ڈوبے علاقوں میں داعش کے عناصر لوٹ مار، قتل وغارت گری اور علاقہ چھوڑنے کی کوشش کرنے والے شہریوں میں دھمکی آمیز تحریری پیغامات تقسیم کرتے ہیں۔