یونان کی معیشت تاحال زبوحالی کا شکار

165

یونان کی معیشت بحال ہونے کی بجائے گذ شتہ سال مزید سکڑ گئی۔

یورپی یونین کے رکن اور مالیاتی بحران کے شکار ملک یونان کی معیشت کا حجم 2016 ء کے دوران مزید 1.1 فیصد تک کم ہو گیا۔ ایتھنز میں قومی دفتر شماریات نے کے مطابق گزشتہ برس کی آخری سہ ماہی کے دوران یورو زون میں شامل اس ریاست کی مجموعی قومی پیداوار میں ایک اعشاریہ ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

سال 2015 ء کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں یہ کمی 1.2 فیصد بنتی ہے۔ یونان اس وقت اپنی بحران زدہ معیشت میں بہتری کی خاطر اپنے لیے منظور شدہ بیل آؤٹ پیکج کی اگلی قسطوں کی ادائیگی کے لیے یورپی یونین اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ انتہائی اہم مذاکرات میں مصروف ہے۔