?مپ?و?ر ??و? خراب ?وا، مشتعل ش?ر? ن? اپن? ?مپ?و?رپرگول?ا? برساد??

275

امریکی ریاست کولوریڈو کا شہری کمپیوٹر کی خرابی پر آپے باہر ہو گیا۔ اوراپنے کمپیوٹر پر گولیاں برسا دیں۔

امریکی ریاست کولوریڈو کے ایک شہری نے کمپیوٹر کی بار بار خرابی پر مشتعل ہو کر اسے گولیوں سے بھون ڈالا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص نےغصے میں آکر اپنے خراب کمپیوٹر کو گولیاں مار کر چھلنی کر دیا۔ لوکاس ہینچ نامی شخص کے کمپیوٹر میں کچھ خرابی تھی لہٰذا س نے اسے گھر کے پچھلے حصے لے جا کر گولیوں مار کر تباہ کر دیا۔

شہری حدود کے اندر گولیاں چلانے کے جرم میں لوکاس کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم لوکاس ہینچ کا موقف ہے کہ اس کو معلوم نہیں تھا کہ وہ گولیاں چلا کر قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اب جج اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ انھیں اس جرم میں کتنا جرمانہ کیا جائے