دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے لئے 25 کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل اور اوپنر احمد شہزاد بھی تربیتی کیمپ کا حصہ ہونگے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔ جس کے بعد 25 کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے تصدیق کی ہے کہ مصباح الحق نے دورہ ویسٹ انڈیز میں اپنی دستیابی سے آگاہ کر دیا ہے اور وہ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔
مصباح الحق نے برسبین اور میلبرن ٹیسٹ میچز میں شکست اور خود اپنی مایوس کن بیٹنگ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا آغاز ٹی ٹوئنٹی میچز سے 26 مارچ کو ہوگا۔ ق
ومی کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ جس کے لئے تربیتی کیمپ 11 مارچ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ کیمپ میں مدعو کیے گئے کھلاڑی 10 مارچ کو ٹیم مینجمنٹ کو رپورٹ کریں گے۔