روس میں خوفناک برفانی تودہ گرنے سے 7 افراد ہلاک

158

روس میں برفانی تودہ گرنے سے 7 افراد ہلاک ہوگئے،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس میں چند روز پہلے برفانی تودہ گرنے سے 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے لیکن اس کی وڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رکھا ہے۔ یورپی ملک جارجیا سے ملحق روس کے نیم خودمختار سیاحتی علاقے کبارڈینو بلقاریہ میں واقع پہاڑی سیاحتی مرکز پر چند روز قبل اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی تھی جب اچانک ایک برفانی تودہ اسکیئنگ مقام پرآ گرا، برفانی تودے کی زد میں آکر7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

واقعے کے دوران اتفاقی طور پر بنائی گئی ایک وڈیو نے سوشل میڈیا میں تہلکہ مچا رکھا ہے، وڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ایک برفانی تودا گرا اور اس کی وجہ سے آنا فانا فضا نے برف کی دبیز چادر اوڑھ لی، برفانی تودے نے ایک بڑے رقبے کو صفحہ ہستی سے ہی مٹادیا۔