صوابی واقعے کے شہداء کی نماز جنازہ کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں ادا 

180

صوابی واقعے میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے شہداء کی نماز جنازہ کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر ، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ  اور اعلی سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق منگل کے روز صوابی حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے شہداء کیپٹن جنید اور سپاہی امجد کی نماز جنازہ پشاور کور ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی ہے نماز جنازہ میں چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ کے علاوہ اعلٰی سول و فوجی حکام نے شرکت کی شہداء کی نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد انکی میتوں کو آبائی علاقوں کی طرف بھیج دیا گیا جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔