خوشحال پاکستان فنڈ سے ملک وملت کو پریشانیوں سے نجات دلائیں گے،لیاقت بلوچ

199

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے کہا کہ خوشحال پاکستان فنڈ کے ذریعے ملک و ملت کو پریشانیوں سے نجات دلائیں گے ، عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ عدل و انصاف کا اسلامی حکومت قائم ہو جائیں ،  اسلامی حکومت قائم ہو گی توعوام کے مسائل حل ہوں گے ، جماعت اسلامی کے ارکان و ذمہ داران اللہ اور اس کے رسول ۖ کیلئے اور دین اسلامی کی سربلندی کیلئے کام کر رہی ہیں کیونکہ یہ جماعت اسلامی کسی خاندان کی جاگیر نہیں ، پارٹیوں پر قابض لوگوں نے عوام کو اپنی مفادات کیلئے استعمال کیا ہے۔ ہم قومیت یا اسلام کے مقدس نام پر کسی کو دھوکہ نہیں دیں گے بلکہ نفاذ اسلام کی جدوجہد کر رہے ہیں ۔ علمائے کرام ، معززین شہر ، طلبہ اور نوجوان جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرکے اسلامی تحریک کو تقویت پہنچادیں اور پاکستان میں اسلامی حکومت کے قیام کی راہ ہموار کریں ، عوام کو دیانت دار اسلامی سیاسی جماعت کی ضرورت ہے تاکہ مسائل حل اور پریشانیوں کے گرداب سے نکالا جاسکیں ، جماعت اسلامی کی صورت میں حقیقی اسلامی دیانت دار پارٹی موجود ہیں جو ہر زبان رنگ ونسل اور علاقے کے عوام کی مشترکہ پلیٹ فارم ہیں۔ بلوچستان کے عوام بھوکا رہے یہاں ریگستان وخشک سالی ہوعوام کو وسائل و روزگار اور تعلیم و صحت کی سہولیات میسر نہ ہو اور ملک کے دیگر علاقے ترقی کریں ہمیں یہ کسی صورت قبول نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں خوشحال پاکستان فنڈ مہم کے آغازکے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری ہدیت الرحمان بلوچ،امیر جماعت اسلامی گوادر مولانا لیاقت بلوچ، سعید احمد بلوچ و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

انہوں نے اپنی جیب سے چندہ دیکر مہم کا آغاز کر تے ہوئے کہا کہ اسلام کی سربلندی ، نفاذاسلام اور صحیح دیانت دار اسلامی نظام واسلامی حکومت کیلئے ہماری جدودجہدجاری رہیگی ہم جماعت اسلامی میں علمائے کرام ،معززین شہر اور نوجوان وطلبہ کو شامل کرکے پاکستان میں صحیح اسلامی حکومت کے قیام چاہتے ہیں جماعت اسلامی مضبو ط ہوگی لوگ جماعت اسلامی میں شامل ہوں گے اور جماعت اسلامی کو ووٹ دیں تو اسلامی نظام کی راہ ہموار اورعوام کے مسائل حل ہوں گے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ عوام جماعت اسلامی میں شامل ہوں عوام کی امیدیں جماعت اسلامی سے ہیں انشاء اللہ عوام خواہشات وامیدوں کے مطابق عوام کو پریشانیوں ومسائل ،بدامنی اور بدعنوانی کے ناکام سسٹم سے نکال کرمثالی اسلامی نظام دیں گے۔عوام نے سیاسی مذہبی وقوم پرستوں کوبار بارآزما لیا ہے مگر نہ مسائل حل ہوئے اور نہ اسلامی حکومت کاقیام ممکن ہوا ۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی موروثیت،کرپشن،نفرت ،تعصب سے محفوظ ہیں ہر سطح پر تربیت کا مستحکم سسٹم موجودہیں باقاعدہ انتخابات کی وجہ سے جماعت اسلامی خاندانی موروثی قبضہ سے بچی ہوئی ہیں جماعت اسلامی عوام کو اسلامی پاکستان وپرامن وخوشحال بلوچستان کیلئے تیار کر رہی ہیں ہم اس ملک میں اسلامی نظام نافذ کریں گے تاکہ عوام کے مسائل ان کے دہلیزپر حل ہوجائیں ہمارے ذمہ داران وارکان جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرنے والوں سے رابطہ کر رہے ہیں۔

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ کرپشن کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے لوٹ مار ختم ہوگی توقومی خزانہ عوام کی حالت بدلنے پر خرچ ہوگی جماعت اسلامی ہر قسم کی تعصب ،نفرت ،موروثیت وکرپشن سے پاک ہے اس لیے ہم دعوے سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم ہی عوام کے مسائل حل کرسکتے ہیں۔