بنگل? د?ش ن? پا?ستان ??خلاف ?? ?وئن?? ??م ?ا اعلان ?رد?ا

247

بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم میں تین نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی   میچ جمعہ کوکھیلا جائے گا۔

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف واحد ٹوئنٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا۔ بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں تین نئے کھلاڑیوں جو شامل کیاہے۔جن میں رونی تعلقدار،مستفیض الرحمٰن اور لیٹن داس شامل ہیں۔ جبکہ فاسٹ بولر روبیل حسین اور مومن الحق ڈراپ کوکردیا گیا ہے۔

لیفٹ آرم فاسٹ بولر مستفیض الرحمٰن کو انڈرنائنٹین اور اے ٹیم کیلئے عمدہ بولنگ کی بدولت ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹی 20اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان مشرفی مرتضٰی، شکیب الحسن،سومیا سرکار،تمیم اقبال، مشفیق الرحیم، محمود اللہ، ناصر حسین، تسکین احمد، صابر رحمٰن ،عرفات سنی اورابوالحسن شامل ہیں۔