ترکی نے امریکا کو ایئربیس استعمال کرنے کی اجازت دیدی

219

ترکی نے شام میں داعش کے مسلح جنگجووں کے خلاف ہوائی حملوں کے لئے امریکا کو اپنا انکریک ایئربیس استعمال کرنے کی اجازت دیدی ۔

ترکی کے روزنامہ حریت اور امریکا میں وال اسٹریٹ جرنل اور نیویارک ٹائمزنے اپنی رپورٹوں میں کہا ہے کہ دوونوں ممالک کے درمیان تعاون کا یہ معاہدہ صدر باراک اباما اور ترکی کے صدر طیب اردگان کے درمیان ٹیلی فون پرگفتگو کے دوران ہوا۔

وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے میڈیا کے سوالوں پر کہا کہ سیکورٹی مسائل کی وجہ سے وہ براہ راست انکریک بیس کے حوالے سے کئے گئے سوالوں کے جواب نہیں دینا چاہیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی افواج ترکی کا انکریک ائر بیس طویل عرصے سے استعمال کرتی رہی ہیں تاہم ترکی نے اسے داعش پر حملے میں استعمال کے لئے روک دیا تھا۔