سوک سینٹر پر رینجرز اور ایف آئی اے حکام نے کے ایم سی کے لینڈ اور انجینیرنگ ڈپارٹمنٹ پر چھاپا مار کر اہم دستاویزات کو ضبط کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رینجرز اور ایف آئی اے حکام کے افراد نے سوک سینٹر پر چھاپہ مارکر کے ایم سی کے لینڈ اور انجینیرنگ ڈپارٹمنٹ کے محکمے کے دستاویزات کو قبضے میں لے لیا ہے۔ رینجرز اہلکاروں نے دستاویزات کو ٹرک میں جمع کیا۔ چھاپہ کے وقت ڈائریکٹر لینڈ جہانگیر بلوچ سوک سینٹر میں موجود تھے۔